پنجاب
حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے
نارووال: گھی مہنگا ہونے سے غریب کا چولہا بجھ گیا ہے، پی ٹی آئی نے عوام کو دھوکا دیا، جعلسازی کی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے جنرل اسمبلی جانے کے بجائے آن لائن خطاب کیا، ملک کو سفارتی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، اگلے 6 ماہ میں بدترین مہنگائی ہوگی، اس وقت جارہانہ سفارتی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گھی مہنگا ہونے سے غریب کا چولہا بجھ گیا ہے، پی ٹی آئی نے عوام کو دھوکا دیا، جعلسازی کی ہے۔