پنجاب
عمران خان الزام کا ثبوت لائیں ورنہ کارروائی کیلئے تیار رہیں، حمزہ شہباز
لاہور: وزیراعلیٰ شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ غلط الزام لگانے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے کا کہنا تھا کہ عمران خان الزام کا ثبوت لائیں ورنہ کارروائی کیلئے تیار رہیں، غلط الزام لگانے کے پر آپ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔