Featuredپنجاب

عمران خان آف شور کمپنی جیسے کام نہیں کرتے

فیصل آباد: ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نہ آف شور کمپنی جیسے کام کرتے ہیں اور نہ ایسے کام کرنے والوں کو چھوڑتے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہا کہ کوئی وزیر یا پی ٹی آئی والا ایسا کام کرے گا تو وہ جوابدہ ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بیرونِ ملک کمپنی رجسٹر کرانے والے کا تعلق عمران خان سے جوڑنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے یہ بھی کہا ہے کہ زمان پارک میں 2 گھروں کا ایک جیسا ایڈریس ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close