پنجاب

لطیف الرحمان سمیت 4 خطرناک طالبان دہشت گردوں کو تختہ دار پرلٹکا دیا گیا

راولپنڈی: فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید چار خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فوجی عدالت سے سزا پانے والے مزید چار خطرناک دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں میں برکت علی، عادل، اسحاق اور لطیف الرحمان شامل ہیں، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ میں اپنے گھناؤنے جرائم کا اعتراف بھی کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close