پنجاب
کالعدم تنظیم اپنے وعدے پورے کرے تو حکومت بھی پور ےکرے گی
لاہور: حکومت پنجاب حسان خاور نے مغلپورہ میں محکمہ خوراک کے سینٹر کا دورہ کیا اور درآمد ی چینی کے اسٹاک کا جائزہ لیا
اس دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسائل سڑک پر نہیں، ڈائیلاگ سے حل ہوتے ہیں، کالعدم تنظیم اپنے وعدے پورے کرے تو حکومت بھی پور ےکرے گی۔
یہ بھی پڑ ھیں : لاہور میں کالعدم تنظیم تحریکِ لبیک کے کارکنوں کا دھرنا جاری
انہوں نے کہا کہ کسی مذہبی جماعت سے تصادم نہ ہو اور یقین ہے کہ مذاکرات سے معاملہ طے پا جائے گا۔
پنجاب کو 28 ہزار ٹن درآمدی چینی مل گئی ہے، ہر ضلعے کو کوٹہ دے دیا ہے صارفین کو یہ چینی 90 روپے کلو دستیاب ہوگی۔