پنجاب

ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی

لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 51 منٹ تاخیر سے شروع ہوا تاہم اجلاس کی کارروائی لیگی رکن نشاط احمد ڈاہا کی وفات کے باعث مختصر کی گئی

 

اجلاس میں نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قرار داد مسلم لیگ (ق) کی خدیجہ عمر، بسمہ چوہدری اور (ن) لیگ کے مولانا الیاس چنیوٹی نے مشترکہ طور پر پیش کی۔

یہ بھی پڑ ھیں : مسجد میں گانے کی شوٹنگ، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا ذمہ داروں کی گرفتاری کا مطالبہ

اس کے علاوہ اجلاس میں یونیورسٹی آف لاہور ترمیمی بل، راشد لطیف یونیورسٹی اور دیگر ترمیمی بل متعارف کرائے گئے جو متعلقہ کمیٹیوں کو ریفر کردیے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close