پنجاب

تحریک انصاف جھوٹوں، نااہلوں اور بددیانتوں کی آماجگاہ ہے، سعدرفیق

لاہور۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جھوٹوں، نااہلوں اور بددیانتوں کی آماجگاہ ہے لیکن نون لیگ مخالفین کی تمام سازشوں اور حملوں کا مقابلہ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الزامات لگانے والے خود مالی اور اخلاقی کرپشن میں دھنسے ہوئے ہیں جبکہ نوازشریف جدید پاکستان کے معمار ہیں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے لگے ہاتھ عمران خان کیساتھ آصف زرداری پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب اور زرداری الزامات کی گھٹیا سیاست کر رہے ہیں۔ 4 سال میں شہباز شریف نے پنجاب میں ترقیاتی کام کئے لیکن ترقیاتی فنڈز کا استعمال کے پی اور سندھ میں نظر کیوں نہیں آتا؟۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close