پنجاب

شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، 1200 میگاواٹ کے منصوبے پر مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں 1200میگاواٹ کے نئے گیس پاور پلانٹ کے منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل کا جائز ہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کابینہ نے گزشتہ روز 1200میگا واٹ کے نئے گیس پاور پلانٹ کا منصوبہ لگانے کی منظوری دی ہے اور اس منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔ منصوبے کے حوالے سے تمام ضروری امور جلد سے جلد طے کئے جائیں اور فیزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کا کام فوری شرو ع کیاجائے۔
انہوں نے کہاکہ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے ہر ضرور ی اقدام اٹھایا جا رہا ہے اور توانائی کے کئی منصوبے مکمل ہونے کے قریب ہیں۔ 1200میگاواٹ کا نیا گیس پاور پراجیکٹ پاکستان بالخصوص صوبے کی معاشی ترقی میں ممد ومعاون ثابت ہوگا۔ نیشنل بینک کی جانب سے منصوبے کے لئے تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی خوش آئند ہے۔ صوبائی وزراء رانا ثناءاللہ، عائشہ غوث پاشا، صدر نیشنل بینک آف پاکستان،چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات چودھری عارف سعید اور متعلقہ سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close