Featuredپنجاب

3 لاکھ کلو سے زائد چینی اور 70 ہزار کلو گھی برآمد کرکے مقدمات درج

چنیوٹ: انتظامیہ نے 3 لاکھ کلو سے زائد چینی اور 70 ہزار کلو گھی برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔ اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ نے گوداموں میں چھپائی گئی لاکھوں کلو چینی اور گھی برآمد کیا

ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو چینی مافیا کیخلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیدیا۔ ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کی ہدایت پر ضلع بھر میں کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت ہے کہ دکاندار مقامی چینی 90 روپے میں ہی بیچیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : صحت، تعلیم، آٹا، چینی،دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں

سرگودھا میں بھی حکومت پنجاب کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل کا چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ چینی مہنگی بیچنے اور ذخیرہ اندوزی کرنے پر متعدد گودام اور دوکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ ذخیرہ اندوزی کرنے پر 50 کلوگرام کے 500 تھیلے چینی قبضے میں لے لی گئی ۔

اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز نے 4 اسٹورز کو سیل اور بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بھر میں چینی کا کوئی بحران نہیں ہے۔ شہر میں چینی 90 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close