Featuredپنجاب

مریم نواز کا حکومت پر طنزیہ ٹوئٹ

لاہور: روٹی مہنگی تو کم کھاؤ، میں کیا کروں؟ ، پیٹرول مہنگا تو گاڑی مت چلاؤ، میں کیا کروں؟۔

مریم نواز نے کا کہنا ہے کہ اب یہ عذاب کے دن بھی ختم ہونے کو ہیں۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا حکومت پر طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روٹی مہنگی تو کم کھاؤ، میں کیا کروں؟، چینی مہنگی تو میٹھا چھوڑ دو،میں کیا کروں؟، پیٹرول مہنگا تو گاڑی مت چلاؤ، میں کیا کروں؟۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین سے زیادتی ہے تو گھر بیٹھیں، میں کیا کروں؟، شہدا کے لواحقین صبر کریں،میں کیا کروں؟، بے سکون ہو تو قبر میں جاؤ سکون ملے گا، میں کیا کروں؟

ان کا وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تم بس ملک پر عذاب بن کر ٹوٹتے رہو، اب یہ عذاب کے دن بھی ختم ہونے کو ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close