پنجاب

عمران خان کی پہلی پیشی پر ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں

لاہور :  عمران خان اپنے دوستوں اور وزیروں کو این آر او دلاتے تھک جائیں گے لیکن کیسز ختم نہیں ہوں گے۔

مسلم لیگ کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چھوٹے چمچے صاحب اپنی معلومات درست کرلیں،جھوٹ کی عینک اتاریں گے، تو سچ نظر آئے گا نا۔ نواز شریف اور ان کا خاندان سو سے زائد عدالتی پیشیاں بھگت چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ اس دوائی پینا ڈول کا خیال کریں، جو اس وقت عوام کو میسر نہیں، آپ کی پینا ڈول کا انتظام ہم کر دیں گے۔ نوازشریف اور مریم نواز نے ”ڈرامہ کیس“ میں 87 پیشیاں بھگتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز آج بھی لاہور کی تین عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ مریم نواز چار سال سے اسلام آباد کی عدالتوں کے چکر لگارہی ہیں۔ عمران خان کی پہلی پیشی پر ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ عمران خان ابھی صرف اے پی ایس کیس میں عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔ چینی چوری، گندم چوری، ادویات چوری، ایل این جی چور اور پیٹرول چور کے کیسز ابھی عمران نیازی کی منتظر ہیں۔ سب سے بڑا راولپنڈی رنگ روڈ ڈاکہ ابھی پائپ لائن میں پڑا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کا جعلی شراب لائسنس بھی ابھی زیر التواء ہے۔ ابھی کل ہی عمران خان نے پرویز خٹک اور عامر کیانی کو بھی نیب سے این آر او دلایا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دوستوں اور وزیروں کو این آر او دلاتے تھک جائیں گے لیکن کیسز ختم نہیں ہوں گے۔ عمران خان اور ان کے چھوٹے بڑے چمچوں کو ایک ایک چوری کا حساب دینا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close