پنجاب

پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں، کرپٹ ٹولے کی پناہ گاہ ہے: حسان خاور

لاہور : کرپشن کے مگر مچھ پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہیں عوام انہیں انتخابات میں مسترد کر چکے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور  کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے چلے ہوئے کارتوس ہر محاذ پر ناکام ہو چکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن، شہباز شریف اور بلاول قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ یہ تینوں سیاست دان ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ عوام انہیں انتخابات میں مسترد کر چکے، اپوزیشن کے چلے ہوئے کارتوس ہر محاذ پر ناکام ہو چکے ہیں۔

حسان خاور نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں، کرپٹ ٹولے کی پناہ گاہ بن چکی ہے۔”کرپشن کے مگر مچھ“ پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام انہیں 2018 کے عام انتخابات میں مسترد کر چکے ہیں۔ قوم ملک کو لوٹنے والوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔ آج کراچی میں پی ڈی ایم کا شو ایک بار پھر ناکام رہے گا۔ عوام ترقی اور خوشحالی کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ پی ڈی ایم کے پاس اب بیچنے کیلئے کوئی منجن باقی نہیں۔ اس ٹولے کی حالت قابل رحم ہے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ بند گلی میں پھنسی ہوئی اپوزیشن کو اب فیس سیونگ بھی نہیں ملے گی۔ یہ وہ عناصر ہیں جنہوں نے اپنے دور حکومت میں پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا۔ رسوائی اور شرمندگی ان کا مقدر ہے اور رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close