پنجاب
قصور: کھیتوں سے 11 سالہ لڑکے کی لاش برآمد
قصور کے نواحی گاؤں میں 11 سالہ لڑکے کی کھیتوں سے لاش ملی ہے۔
والدین کے مطابق علی حسن دوپہر کو پڑھنے کےلیے مدرسے گیا لیکن واپس گھر نہیں آیا۔
لڑکے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور لواحقین کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔
پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکے کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ۔