پنجاب

وزیراعظم بننے کی خواہشات پر کوئی پابندی نہیں لگائی جا سکتی، خواجہ آصف

سیالکوٹ: وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم بننے کی خواہشات پر کوئی پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے جنتی عوام کی خدمت کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی جبکہ تمام وزاء اعلیٰ نے چین جاکر بین الااقوامی سطح پر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بجلی کا بحران اب ختم ہو گیا ہے اور اپریل میں غیرمعمولی درجہ حرارت کی وجہ سے بحران پیدا ہوا تھا۔ رمضان المبارک میں سحری اور افطار کے وقت لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی اور اس سال کے آخر تک شیڈول لوڈشیڈنگ بھی ختم ہو جائے گی۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پانچ روز قبل تقربیاً 18 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close