Featuredپنجاب

لاہور : اسکول و دفاتر ہفتے میں 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور: اسموگ کے باعث سرکاری اور نجی اسکول و دفاتر ہفتے میں 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے لاہور میں بڑھتی اسموگ کے باعث شہر کے سرکاری اور نجی اسکول و دفاتر ہفتے میں 3 روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور میں 27 نومبر سے 15 جنوری تک ہفتہ، اتوار اور پیر کو اسکول بند رہیں گے۔

اسموگ کے باعث لاہور میں ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے، گزشتہ کئی دنوں سے لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور سرفہرست ہے، گزشتہ روز بھی لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 370 ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ فضائی آلودگی کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close