پنجاب

وزیراعظم نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا

ساہیوال: وزیراعظم نوازشریف نے ساہیوال کول پاورپلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے، یہ منصوبہ 660 میگا واٹ کے دو یونٹس پر مشتمل ہے۔  وزیراعظم نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد 30 مئی 2014 کو رکھا تھا، اس منصوبے کو اپنی مدت سے چھ ماہ پہلے مکمل کیا گیا ہے، یہ پراجیکٹ 660 میگاواٹ کے دویونٹس پرمشتمل ہے اوراس پر چینی ماہرین کے علاوہ چین سے تربیت یافتہ 190 پاکستانی انجینئرزبھی کام کررہے ہیں۔ اس پاورپلانٹ میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جب کہ پاور پلانٹ تک کوئلے کی ترسیل کے لئے پنجاب حکومت نے ریلوے کو قرضہ فراہم کیا ہے۔

منصوبے کے پہلے یونٹ سے 12 مئی 2017 کو 660 میگا واٹ بجلی کی پیداوارشروع ہوگئی ہے جب کہ 660 میگا واٹ کا دوسرا پلانٹ آئندہ ماہ پیداوارشروع کرے گا، منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی 8.11 روپے فی یونٹ پڑے گی۔ کول پاورپلانٹ منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ گورنرپنجاب رفیق رجوانہ، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وزیرمملکت عابد شیرعلی اور دیگر شامل تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close