پنجاب

ایک دوسرے کو ڈاکو، چور کہنے والے ذاتی مفادات کیلئے اکٹھے ہوجاتے ہیں

لاہور: آڈیو لیک کا معاملہ بہت پرانا ہے ، کیپٹن صفدر ہی آنے والی وڈیو سے متعلق بہتر طور پر بتاسکتے ہیں۔

حسان خاور کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کو ڈاکو، چور کہنے والے ذاتی مفادات کیلئے اکٹھے ہوجاتے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ آڈیو لیک کا معاملہ بہت پرانا ہے۔ آڈیو، وڈیو کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جاتا۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ تخریب کاری میں بھی جدت آگئی، ان کی وڈیوز دیکھیں تو مماثلت نظر آئے گی، سیاسی تھیٹر کے اسکرپٹ کا سمجھنا عوام کیلئے بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ عدالتوں کے بجائے سڑکوں پر ثبوت دینے کی باتیں کرتے ہیں، کسی کو انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، کیپٹن صفدر ہی آنے والی وڈیو سے متعلق بہتر طور پر بتاسکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close