پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات ,نیشنل ایکشن پلان پر تبادلہ خیال
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی جس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیے جانے والے اقدامات اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے پنجاب حکومت کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام نے بلدیاتی انتخابات میں ایک بار پھر ن لیگ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔