پنجاب

عدالت پولیس کو میرا میڈیکل کروانے سے روکے : متاثرہ لڑکی

لاہور: متاثرہ لڑکی نے عدالت اور پولیس کو میڈیکل کروانے سے تحریری طورپر انکار کردیا ہے۔

آن لائن گیم پر دوستی اور شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔

لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ پولیس زبردستی میرا میڈیکل کروانا چاہتی ہے، عدالت پولیس کو میرا میڈیکل کروانے سے روکے۔متاثرہ لڑکی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میں اس کیس کی مزید پیروی نہیں کرانا چاہتی۔

متاثرہ لڑکی نے عدالت اور پولیس کو میڈیکل کروانے سے تحریری طورپر انکار کردیا ہے۔

نوجوانوں نے پب جی گیم کے دوران لڑکی سے دوستی کی اور پھر شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔جس کے بعد لڑکا اسے ریلوے سٹیشن پر چھوڑ کر فرار ہوگیا جہاں سے لڑکی کو ایک گینگ نے اغوا کرکے تین دن تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close