پنجاب
وکلا برادری کا کام ججز کی معاونت کرنا ہے، ججز کے ساتھ غیر مناسب رویہ اپنانا نہیں
لاہور: گلزار احمد کا کہنا ہے کہ بار کونسل کو وکلا کی تربیت بھی کرنی چاہیئے، ججز سے بدتمیزی ،نازیبا زبان کا استعمال بطور وکیل کے خلاف ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وکلا برادری کا کام ججز کی معاونت کرنا ہے، ججز کے ساتھ غیر مناسب رویہ اپنانا نہیں، وکلا کو علم ہونا چاہیے کہ انہیں عدالت میں کس انداز میں بات کرنی ہے۔
گلزار احمد کا کہنا تھا کہ بار کونسل کو وکلا کی تربیت بھی کرنی چاہیے، ججز سے بدتمیزی، نازیبا زبان کا استعمال بطور وکیل کے خلاف ہے، حالیہ اقدامات پر پنجاب بار کونسل کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بار کونسل نئے وکلا کو بلائیں پوچھیں ان کے مستقبل کے ارادے کیا ہیں۔