پنجاب
حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کرلی
لاہور: ضمنی انتخاب میں 11 امیدواروں نے حصہ لیا تاہم (ن) لیگ کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل میں مقابلہ ہوا
ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی ہوئی اور تمام 254 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی امیدوار
حلقے میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے جب کہ رجسٹرد مرد ووٹرز کی تعداد 233558 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 206927 تھی۔
الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق حلقہ میں امن وامان یقینی بنانے کے لیے پولیس اور رینجرز کو تعینات کیا گیا جب کہ اسلام آباد اور لاہور میں کنٹرول روم قائم کیے گئے۔
یہ بھی پڑ ھیں : اپوزیشن اور چیف الیکشن کمشنر ایک ہی زبان بول رہے ہیں
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کی نشست (ن) لیگ کے رکن اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کارکنوں کو مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ہم یہ کامیابی دوستوں اور بھائیوں سمیت مرحوم پرویز ملک کے نام کرتے ہیں۔