پنجاب

نورین نشاط کا بیلٹ پیپر میڈیا کو دکھانا مہنگا پڑگیا

خانیوال : ضمنی الیکشن میں نورین نشاط کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 206 خانیوال میں ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی امیدوار نورین نشاط کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا کا ووٹ ضائع ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نورین نشاط ڈاہا نے مہر لگا کر بیلٹ پیپر میڈیا کو دکھایا تھا۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی ووٹر اپنا بیلٹ پیپر کسی کو نہیں دکھا سکتا

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 206 خانیوال کی نشست مسلم لیگ ن کے نشاط احمد ڈاہا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جن کی بیوہ نورین نشاط ڈاہا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔

پی پی 206 ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد سلیم، پیپلز پارٹی کے میر واثق سرجیس حیدر ترمذی بھی امیدوار ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close