پنجاب
لاہور میں 5 بچوں سے زیادتی ، واقعے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
لاہور: بچوں کے ابتدائی طبی معائنے میں زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔
ہربنس پورہ کے ایک ہی محلے میں 5 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایس پی مستنصر فیروز کے مطابق شہری عبدالباسط کی درخواست پر بچوں سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق واقعہ میں ملوث دونوں ملزمان اصغر اور زبیر نے باری باری 5 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔