لاہور: کے پی میں غیر متوقع شکست کے بعد وزیراعظم نے پنجاب کو فوکس کرنے کا فیصلہ کیا ہے
وزیراعظم عمران خان وزیر اعلی سیکریٹریٹ میں عثمان بزدار سے خصوصی ملاقات کرینگے۔
اسی تناظر میں وزیراعلی پنجاب بلدیاتی الیکشن حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، جس میں لارڈ مئیر اور چئیرمینوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی۔
یہ بھی پڑ ھیں : عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے عمران خان قوم کے مجرم ہیں
اس کے علاوہ وزیر اعلی پنجاب بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے چوہدری پرویز الہیٰ سے ہونے والی سے ملاقات کے بارے بھی وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم کے دورہ لاہور کے موقع پ چیف سیکرٹری آئی جی اور تمام محکموں کے سیکریٹریز کو موقع پر حاضر رہنے کا حکم دیا گیا ہے ساتھ ہی صوبائی وزرا بھی لاہور میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ضرورت پڑنے نے پر کسی بھی وزیر کو طلب کیا جا سکتا ہے۔
اپنے دورہ لاہور میں وزیراعظم اوورسیز کنونشن سے خطاب جبکہ لاہور نالج ٹیکنو پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ وزیراعظم شیخ ابوالحسن شازلی سنٹر فار صوفی ازم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح بھی کریں گے۔