حکومت نے زراعت پر خصوصی توجہ دی ہے
لاہور: وزیر اعظم نے ایسے منصوبے کا افتتاح کیا جو قوم کی تقدیر بدلے گا۔
زرداری اور نواز شریف نے قرض لیکر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، اپوزیشن والے جب حکومت میں تھے قرضے لیکر ملک تباہ کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور معاون خصوصی شہباز گل نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی سے لاہور سمیت ملک بھر میں انقلاب لائیں گے، 800 ایکڑ پر ٹیکنالوجی پارک بنایا جارہا ہے، حکومت نے زراعت پر خصوصی توجہ دی ہے، وزیر اعظم نے ایسے منصوبے کا افتتاح کیا جو قوم کی تقدیر بدلے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ منگلا اور تربیلا کے بعد ہم نے کوئی ڈیم نہیں بنایا، زرداری اور نواز شریف نے قرض لیکر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، آصف زرداری کو عدالت جانا ہو تو وھیل چیئر منگوالیتے ہیں، اپوزیشن والے جب حکومت میں تھے قرضے لیکر ملک تباہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کو کسی نے کے پی میں ووٹ نہیں دیا، ہمارا مقابلہ بونوں سے ہے، ان کے پاس عمران خان کے قد کا کوئی نہیں ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔
دوسری جانب شہباز گل کا کہنا تھا کہ سیاست میں لانچ ہونے کیلئے صرف شخصیت نہیں دماغ بھی چاہیے، ایک بچے کو پہلے سندھ میں لانچ کرنے کی کوشش کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی شادی کی تقریب میں بھارتی گانے بجائے، گانوں پر اعتراض نہیں لیکن پاکستانی گانے بھی بجائے جاسکتے تھے۔ جنید صفدر کی والدہ کی جائیداد نہیں، والد 1500 روپے ماہانہ کماتے ہیں، شادی کی اتنی بڑی تقریب کیلئے پیسے کہاں سے آئے۔