Featuredپنجاب

سرکاری اسکولوں میں لڑکے لڑکیوں کے ساتھ پڑھنے پر پابندی عائد

چکوال: سرکاری اسکولوں میں لڑکے اور لڑکیوں کے ایک ساتھ تعلیم حاصل کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر چکوال نے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک ’’کو ایجوکیشن‘‘ اسکولوں میں زیرِ تعلیم طالبات کے نام خارج کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : محکمہ تعلیم سندھ میں اسکولوں کے 126 مفرور ملازمین کا انکشاف ہوگیا

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی چکوال نے طالبات کے نام خارج کرنے کا نوٹس لیا۔حکام نے وضاحت کی کہ طالبات کے نام خارج نہیں ہوں گے بلکہ انہیں دوسرے اسکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔

غلط مراسلہ بھیجنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close