Featuredپنجاب

حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے اورکرتی رہے گی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور اور امن عامہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

، راولپنڈی میں فلاح عامہ کے جاری منصوبوں پر پیشرفت پر بات چیت کی گئی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت راولپنڈی کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے۔

اللہ تعالیٰ کے کرم سے امن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے، حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے اورکرتی رہے گی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور مدت پوری کرے گی-
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 23مارچ کو مارچ کا اعلان کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے، قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی، اپوزیشن ٹولے کے ہاتھ سے وقت ریت کی طرح نکلتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : شاہ محمود قریشی کا ازبک وزیر خارجہ نے ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سیاست میں رواداری،برداشت اوربھائی چارے کے قائل ہیں، شرافت، شفافیت اور دیانت کے اصولوں پر چلتے ہیں، نفاق کے بیج بونے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے، ماضی میں سیاسی انتقام کے کلچر کو پروان چڑھایا گیا، الزامات لگانا اور دشنام طرازی ہمارا شیوہ نہیں، ہماری حکومت نے سیاسی انتقام کی منفی سیاست کو ختم کیا ہے،

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close