پنجاب

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیا جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے حمایت جاری رکھیں گے اور بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے مظفرآباد سیکٹرکا دورہ کیا۔ دورے کے دوران فوجی جوانوں نے بھارتی جارحیت پر آرمی چیف کو اپنے خیالات سے آگاہ کیا، آرمی چیف نے پاک فوج کی بروقت کارروائی اور ہمت کی داد دی اورافسران کے مورال اور مشن کی تکمیل کے لیے فوج کےعزم کوسراہا، آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اورجوانوں سے ملاقات بھی کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج وطن کودرپیش دفاع اورسلامتی کے چیلنجز سے آگاہ ہے، پاک فوج ہرمحاذ پرہرخطرے کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیریوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے حمایت جاری رکھیں گے جب کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج نے ایک بار پھر چری کوٹ سیکٹر میں سول آبادی کو نشانہ بنایا ، بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے  پولاس گاؤ ں کا رہائشی 70سالہ شبیر خان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔ ادھر پاکستان نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فائرنگ سے علاقائی امن کو شدید خطرہ  لاحق ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ  نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے شہری آ بادی کو نشانہ بنایا قابل مذمت ہے۔ بھارتی فائرنگ سے علاقائی امن کو شدید خطرہ  لاحق ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close