پنجاب

لاہور میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

لاہور : بارش کا ہیوی اسپیل ختم ہوگیا ہے، مزید بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

لاہور میں مسلسل بادل چھائے اور وقفے وقفے سے بارش کے بعد درجہ حرارت مزید کم ہوگیا ہے، درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلاگیا، تاہم اس سے لاہور کی آلودہ فضاء بھی کم ہوگئی ہے۔ فضاء قدرے صاف ہوگئی ہے۔ شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس 141 ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 24 گھنٹے میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ٹاؤن شپ، فیصل ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن، فیروز پور روڈ، سبزہ زار، کلمہ چوک، چونگی امر سدھو، والٹن،سمن آباد، اچھرہ، گلشن راوی، یتیم خانہ چوک، گلبرگ، مسلم ٹاؤن، وحدت روڈ، اقبال ٹاؤن، اسلام پورہ، مغل پورہ، وحدت کالونی، چوہنگ، چائینہ اسکیم، شمالی لاہور سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ بارش کا ہیوی اسپیل اختتام پذیر ہوچکا ہے، دو روز تک معمول کی بارش ہوگی۔ نکاسی آب کے لئے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہے۔ شہر بھر میں نکاسی آب کی کارروائیاں جاری ہیں۔ موجودہ بارشیں موسم اور ماحول کے لئے رحمت کا باعث ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close