پنجاب

موجودہ حکومت خرابی کی تبدیلی لے کر آئی ہے : خواجہ آصف

سیالکوٹ:  حکومت کسی وقت بھی جا سکتی ہے، الیکشن ہونے کے اثرات نظر آ رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا جائے گے، حکومت کسی وقت بھی جا سکتی ہے، الیکشن ہونے کے اثرات نظر آ رہے ہیں، حکومت کے اپنے سپورٹر اور ووٹر بھی ناکامی کا اعتراف کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت جو تبدیلی لے کر آئے ہیں وہ خرابی کی تبدیلی ہے، مری میں جو افسوس ناک واقع پیش آیا ہے اس سے زیادہ کیا المناک واقع ہو سکتا ہے، لوگ گاڑیوں میں بیٹھے زندگی کی بازی ہار گے کوئی بچانے والا نہیں تھا۔

وزیر اعظم کہتے ہیں عوام موسم کے حالات کو دیکھ کر کیوں نہیں گے، حکومت ریاست مدینہ کی باتیں کرتی ہے، ظلم کے اوپر ایک حکمرانی کی بنیاد رکھی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close