پنجاب

صحت کارڈ سے تمام بیماریوں کا علاج کرایا جاسکے گا : یاسمین راشد

لاہور : مارچ تک پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈ کی سہولت حاصل ہوگی۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ عوام ویکسی نیشن کرائیں، طلاق یافتہ اور بیوہ کو بھی صحت کارڈ ملے گا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولت فراہم کرنا وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے۔ صحت کارڈ سے تمام بیماریوں کا علاج کرایا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی خاتون طلاق یافتہ یابیوہ ہو تو اسے بھی صحت کارڈ ملے گا۔ مارچ تک پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈ کی سہولت حاصل ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی۔ پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے کورونا پر قابو پایا۔ عوام ویکسی نیشن کرائیں، ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close