Featuredپنجاب

ناکام ترین اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں

لاہور : شور مچا کر اپوزیشن عناصر نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ فنانس ترمیمی بل کے ذریعے عام آدمی پر بوجھ نہیں ڈالا گیا، اپوزیشن جماعتوں کا شور مچانا ان کی فرسٹریشن کو ظاہر کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری رویئے کا مظاہرہ کیا۔ ناکام ترین اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا شور مچانا ان کی فرسٹریشن کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شور مچا کر اپوزیشن عناصر نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا۔ نااہل اپوزیشن صرف پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش میں مصروف ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا غیر جمہوری رویہ قابل مذمت ہے۔ اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہوا ہے اور یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فنانس ترمیمی بل کے ذریعے عام آدمی پر بوجھ نہیں ڈالا گیا۔ اپوزیشن کا کام صرف عوام کو گمراہ کرنا رہ گیا ہے۔ سیاسی بیروز گار فرسٹریشن کا شکار ہیں اور صرف پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔ جھوٹ کی سیاست کا وقت گزر گیا، اب تبدیلی کا دور ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close