پنجاب

لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم الاحرار کے دو دہشت گرد گرفتار

لاہور: سی ٹی ڈی نے کی کماہاں انٹرچینج رنگ روڈ لاہور کے قریب خفیہ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران کالعدم جماعت الاحرار کے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ گرفتار دہشت گردوں میں محمد نذیر اور ممتاز خان شامل ہیں، جن کے قبضہ سے بارودی مواد اور دستی بم برآمد کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انٹی ٹیررسٹ ڈیپارٹمنت حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار دہشت گردوں نے لاہور میں سکیورٹی اداروں کو ہدف بنانے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close