Featuredپنجاب

انار کلی دھماکے میں ملوث ملزمان کے خاکے تیار کرلئے گئے

لاہور: انارکلی دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، علاقے کی جیو فنسنگ اورفوٹیج کی مدد سے ملزمان کے خاکے تیار کرلئے گئے

وقوعہ کے وقت دہشت گرد اور سہولت کار رابطےمیں رہے اور ایک دہشت گردبیگ رکھ کرفرارہوگیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فوٹیجز کے ذریعے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ، دہشت گرد اور سہولتکاروں کی تصاویر نادرا کو بھجوادی گئیں،ذرائ

لاہور انارکلی دہشت گردی کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ ایس ایچ اوتھانہ سی ٹی ڈی انسپکٹرعابدبیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : صوبے بھر میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

مقدمے میں 3 نامعلوم دہشت گردوں کا ذکر کیا گیا اور کہا ہے کہ جائے وقوعہ سے تفتیشی ٹیموں کو بال بیرنگ اور دیگر مواد ملا۔
تخریب کاری کےدوران آگ لگنےسےموٹرسائیکلیں ،دیگرسامان جل گئے ، دہشت گردی کی کارروائی کےلیےآئی ای ڈی مواداستعمال کیاگیا ، دھماکا خیزمواد رکھنے کے لیے دہشت گرد موٹرسائیکل پر آئے۔

انارکلی بازار میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہوئے تھے، واقعہ کے بعد تحقیقاتی اداروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور جیو فینسنگ کی مدد سے تحقیقات جاری ہے۔

دھماکے کے باعث متاثرہ علاقے میں کاروبار اور معاملات زندگی مفلوج ہے جبکہ واقعہ کے بعد شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close