پنجاب

حکومتی نااہلی کی سزا عوام اور کسانوں کو مل رہی ہے

لاہور: حکومت ہمیشہ کی طرح غائب ہے،کسان چیخ رہے ہیں اسمگلنگ ہورہی ہے، حکومت کہاں سوئی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومتی نااہلی کی سزا عوام اور کسانوں کو مل رہی ہے، یوریا کی قلت پی ٹی آئی کی بدانتظامی ، کرپشن کا شاخسانہ ہے، یوریا نہ ہونے کا مطلب زرعی پیداوار میں کمی ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کسانوں کو درپیش صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کھاد کی اسمگلنگ اور بلیک میں فروخت جاری ہے، کسان دربدر ہیں اور حکومت ہمیشہ کی طرح غائب ہے، یوریا کی اسمگلنگ روکی جائے کسانوں کا استحصال بند کیا جائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتی نااہلی کی سزا عوام اور کسانوں کو مل رہی ہے، کسان چیخ رہے ہیں اسمگلنگ ہورہی ہے، حکومت کہاں سوئی ہے، اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے پیشگی انتظامات کیوں نہ ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرعی ملک گندم اور چینی برآمد کرتا تھا آج منگوارہا ہے، ہمارے دور میں ڈیپ2400کی بوری تھی، آج کسانوں کو 10 ہزار میں بھی نہیں مل رہی ہے، حکومت کا قیمتوں پر کنٹرول نہ ہونا ناکامی، نااہلی کی انتہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 2015 میں تاریخی کسان پیکیج دیا تھا، آج کسانوں سمیت عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close