پنجاب
مشکل گھڑی میں ہم کسانوں کے ساتھ ہیں: پرویز اشرف
لاہور: یہ لانگ مارچ تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا، یقین ہے لانگ مارچ نظام کو صحیح کرنے میں کارگر ثابت ہوگا۔
راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں تصادم نہیں ہونا چاہیئے، پیپلزپارٹی نے کبھی تصادم کا راستہ نہیں اپنایا، پی پی نے جمہوری ذمہ داریاں اسمبلی کے اندر اور باہر پوری کی ہیں۔
رہنما پیپلزپارٹی کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے لوگ پی پی میں شامل ہورہے ہیں، لوگ پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں، کل اوکاڑہ میں کامیاب مارچ کیا، ملکی زراعت اور نظام کو بہتر بنانے کےلیے کسانوں نے بات کی، کل پھر پاکستان کے کئی اضلاع میں ٹریکٹر ٹرالی مارچ ہوگا، مشکل گھڑی میں ہم کسانوں کے ساتھ ہیں۔
راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت 27 فروری کو مزار قائد سے لانگ مارچ شروع کرے گی، یہ لانگ مارچ تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا، یقین ہے لانگ مارچ نظام کو صحیح کرنے میں کارگر ثابت ہوگا۔