پنجاب

ممتاز قادری کی پھانسی کا معاملہ اتنا خفیہ رکھا گیا کہ جلاد کو بھی پتہ نہ چل سکا

اسلام آباد : سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو پھانسی دینے کا معاملہ اتنا خفیہ رکھا گیا کہ جلاد کو بھی پتہ نہ چل سکا ۔عام طور پر جلاد کو دو دن قبل ہی آگاہ کردیا جاتا ہے کہ اسے کس جیل میں قید ی کو تختہ دار پر لٹکانا ہے لیکن ممتاز قادری کو اڈیالہ جیل میں پھانسی دی گئی جبکہ اس کام کے لیے مقامی جلاد کے بجائے لاہور سے جلاد کو لایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممتاز قادری کو پھانسی دینے والے جلاد کو کچھ بتا ئے بغیر ہفتے کی شب خصوصی گاڑی میں لاہور سے اڈیالہ جیل پہنچا یا گیا اور اس جلاد کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ اسے کس کو پھانسی دینی ہے ۔
واضح رہے کہ4 جنوری 2011ء میں ایلیٹ فورس کے کمانڈو ممتاز قادری نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کیا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close