پنجاب

ذمہ داریوں پر آنکھیں بند کرلینے سے دہشتگردی گو شکست نہیں دی جاسکتی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا قومیت نہیں ہوتی، ذمہ داریوں پر آنکھیں بند کرلینے سے دہشت گردی کو شکست نہیں دی جاسکتی،بڑے خطرات سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں وارکورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ملک کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لئے پاک فوج کی کوششوں کو نمایاں کرتے ہوئے کہا ک پاک فوج ہر طرح کے خطرے کا جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے۔ ہر طرح کا خطرہ جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتا ہے۔پاک فوج دیگر ریاستی اداروں سے مل کر بھرپور جواب دے رہی ہے۔

.
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں ۔دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا قومیت نہیں ہوتی،دہشت گردی کو رد الفساد کے ذریعے جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا ۔پاک فوج ملکی دفاع اور تحفظ کے لئے پر عزم ہے اور پاک فوج اپنی ذمہ داریاں عوامی حمایت سے جاری رکھے گی، دہشت گردی کو الزام تراشی کی بجائے مکمل یکجہتی اور خطے کے عوام کے مکمل تعاون کے ساتھ شکست دینے کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close