پنجاب

ملک معاشی، سیاسی دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے: سراج الحق

لاہور: معاشی ترقی کے حکومتی نعرے جھوٹ پر مبنی ہیں ، ملک معاشی، سیاسی دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے

سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی معاشی پالیسی ہاتھ پھیلاؤ کشکول اٹھاؤ کی ہے، پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام میں شدید نفرت اور غصہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ملک معاشی، سیاسی دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، معاشی ترقی کے حکومتی نعرے جھوٹ پر مبنی ہیں، حکمرانوں کی معاشی پالیسی ہاتھ پھیلاؤ کشکول اٹھاؤ کی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر لینے کے بعد حکمران خوشی سے پاگل ہیں، قوم کو بتایا جائے عالمی مالیاتی ادارے سے کن شرائط کے عوض قرضہ لیا گیا؟، ہمارے ملک کی تعلیم لارڈ میکلالے کے نظام کے تحت چل رہی ہے، سودی نظام ختم ہو جائے تو اللہ کی رحمت سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام میں شدید نفرت اور غصہ ہے، کے پی بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کی شکست یقینی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close