سندھ

کراچی، رینجرز امن و امان کی بحالی کیلئے سرگرم، مختلف شاہراہوں پر اسنیپ چیکنگ

کراچی: رینجرز امن و امان کی بحالی کے لئے مختلف شاہراہوں پر اسنیپ چیکنگ شروع کر دی۔ رینجرز کو سڑکوں پر دیکھ کر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق عید قریب آتے ہی شہر قائد میں لٹیرے سرگرم ہوئے تو رینجرز بھی ایکشن میں آگئی۔ شہر کی ہر شاہراہ پر مورچہ لگا لیا اور آنے جانے والوں کی تلاشی لی جاتی ہے۔ رینجرز حکام کے مطابق اسنیپ چیکنگ افطار کے بعد شروع کی جاتی ہے جو سحری تک جاری رہتی ہے۔ اہم شاپنگ مراکز اور شاہراہوں پر رینجرز اہلکار تعینات ہوتے ہیں۔ اسنیپ چیکنگ کے دوران بائیو میٹرک ڈیوائس بھی استعمال کی جاتی ہے، جس سے مشتبہ اور جرائم پیشہ افراد کو موقع پر ہی شناخت کر لیا جاتا ہے۔ رینجرز کو سڑکوں پر دیکھ کر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close