سندھ

القدس کسی ایک ملک و مسلک کا نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا مشترکہ اہم ترین مسئلہ ہے، متحدہ علماء محاذ

کراچی: متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین کی زیرصدارت القدس سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ القدس کسی ایک ملک و مسلک کا نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا مشترکہ اہم ترین مسئلہ ہے، قبلہ اول کی آزادی کیلئے مسلم حکمراں مشترکہ اسلامی فوج تشکیل دیں، قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کیلئے آج فاروق اعظم و حیدرِ کرار جیسی قیادت کی ضرورت ہے، امام خمینی نے یوم القدس کا اعلان کرکے امت میں بیداری پیدا کی، مسلمان اپنے دین و بقاء کے تحفظ کی خاطر طاغوتی استعماری قوتوں کے خلاف بلاامتیاز مسلک شیعہ سنی متحد ہوجائیں، پاکستان سعودی ایران تنازعات سمیت مسلم ممالک کے مابین مصالحانہ کردار ادا کرے، یوم القدس کو سرکاری سطح پر منایا جائے، اسرائیل کا وجود عالم اسلام کے لئے ناسور ہے، اسرائیلی ریاست کو کسی طور تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ متحدہ علماء محاذ جمعہ کو یوم القدس جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی۔

سیمینار سے مہمانان خصوصی جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما محمد اسلم غوری، تنظیم العلماء پاکستان کے رہنما مولانا قاری اللہ داد، جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، علامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ آغا حسن صلاح الدین، جمعیت علمائے پاکستان کے علامہ عقیل انجم قادری، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، علامہ فرقان حیدر عابدی، عالمی وحدت مسلم مشن کے امیر معروف تبلیغی رہنما مولانا آزاد جمیل، پی ایس پی کے رہنما وسیم آفتاب، پیپلز پارٹی کے سہیل عابدی، مجلس وحدت مسلمین کے علی حسین نقوی، جمیعت اہل حدیث کے مرکزی رہنما علامہ اختر محمدی، جعفریہ الائنس کے شبر رضا، تنظیم عزاداری کے غفران مرزا، مسلم لیگ فنکشنل کے علی مرزا، مذہبی اسکالر علامہ صادق رضا تقوی، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار احمد قلندری، جے ڈی سی کے ظفر عباس، پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی سربراہ امبر حسین ایڈووکیٹ، ممتاز قانون دان جاوید احمد چھتاری، علامہ شاہدین اشرفی، مسلم لیگ ن کے اسلم خٹک، علامہ اظہر حسین نقوی، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان، آئی آر سی ورکنگ کمیٹی کے محسن نقوی، علامہ شاہ فیروزالدین رحمانی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، علامہ جہانزیب سبزواری، محمد شکیل قاسمی، ممتاز صحافی اے اے فریدی، ابصار احمد، شکیل ایرانی، مفتی وجیہہ الدین، جاوید اختر کربلائی، مولانا مفتی اسد الحق چترالی، مفتی محمد بخاری، قاری انوار حمیدی، معاذ نظامی، سید ضرغام حیدر، مقصود عالم ہمایوں، معروف منقبت و نوحہ خواں سلیم رضا نگری و دیگر نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close