سیاسی بھرتیاں اور سیاسی بندر بانٹ کرکے نوجوانوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، پاک سر زمین پارٹی
کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے رہنماوں نے مئیر کراچی کی جانب سے نوکریاں تمام جماعتوں میں تقسیم کی جانے والے پر بیان سخت مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوکریاں سیاسی جماعتوں میں تقسیم نہیں ہونی چاہئیں، بلکہ میرٹ کی بنیاد پر تقسیم ہونا ضروری ہے اور اس میں کسی سربراہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہو۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر نوکریاں تقسیم کرنا سراسر میرٹ کا قتل اور حق داروں کی حق تلفی اور اقرباء پروی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے میریٹ کا قتل ہو رہا ہے، کراچی کی عوام دیکھ لے کہ کس طرح سیاسی بھرتیاں کرکے سیاسی بندر بانٹ کرکے نوجوانوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، یہ وہ جماعت ہے جو کراچی کا نمائندہ ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے باصلاحیت نوجوانوں کے میرٹ کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے اور میرٹ کے بجائے سیاسی جماعتوں کو نوکریاں تقسیم کرنا سیاسی رشوت کے مترادف ہے۔