سندھ
لانگ مارچ ملک میں بیروزگاری اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف ہے
کراچی: وفاقی حکومت نے سندھ کے حصے میں سے 32 ارب روپے کاٹ دیے، کٹوتی کرکے سندھ حکومت کو مالی مشکلات سے دوچار کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ڈائریکٹر نیوز اور ایڈیٹرز سے ملاقات ہوئی۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے حصے میں سے 32 ارب روپے کاٹ دیے، کٹوتی کرکے سندھ حکومت کو مالی مشکلات سے دوچار کیا، وفاقی حکومت نے افسران کے تبادلوں کی روٹیشن پالیسی یکطرفہ طور پر نافذ کی،روٹیشن پالیسی وفاق صوبوں کی مشاورت سے بنانے کا پابند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ 60 فیصد سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے، وفاقی حکومت سندھ کو اپنے حصے کا نہری پانی بھی مہیا نہیں کرتی، نہری پانی کی کمی کی وجہ سے زرعی معیشت مسائل کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ان مسائل کو لے کر 27 فروری کو لانگ مارچ کررہے ہیں، لانگ مارچ ملک میں بیروزگاری اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف ہے، بلاول بھٹو غریب عوام کے مسائل کی آواز بن چکے ہیں۔