Featuredسندھ

سلیکٹڈ وزیراعظم کی رخصتی پوری قوم کا مطالبہ بن چکا ہے

لاہور : عمران خان کا جانا اب طے ہوچکا ہے، آج گئے یا کل گئے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کرائے کے ترجمان اپنی نئی نوکریوں کی تلاش شروع کریں،عمران خان اور ان کے چمچوں کو ایک ایک چوری کا حساب دینا ہوگا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف کا بیانیہ اب پوری قوم کا بیانیہ ہے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کی رخصتی پوری قوم کا مطالبہ بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور عدم اعتماد عمران خان کے لیے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے ۔ عمران خان اور ان کے چمچوں کو ایک ایک چوری کا حساب دینا ہوگا۔ اپنی چوریاں چھپانے اور دوستوں کو شیلٹر فراہم کرنے کے لیے جعلسازی کی جارہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کو تالے لگا دیے ہیں۔ ایوان صدر اور وزیراعظم ہاوس کو آرڈیننس فیکٹری اور فرنس بنادیا ہے۔

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ تبدیلی مافیا کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں آئین اور قانون کے تحت ہی لٹیروں کو ایوان اقتدار سے جیلوں میں منتقل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سب ادارے مل کر بھی شریف خاندان اور لیگی رہنماؤں کی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔ عمران خان کا جانا اب طے ہوچکا ہے، آج گئے یا کل گئے۔ کرائے کے ترجمان اپنی نئی نوکریوں کی تلاش شروع کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close