کچھ ہفتوں سے ایف آئی اے اور میری ذات پر کیچڑ اچھالا جا رہا ہے :ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ
کراچی : یف آئی اے سندھ کے ڈائر یکٹر شاہد حیات نے کہا ہے کہ کچھ ہفتوں سے ایف آئی اے اورمیری ذات پر کیچڑ اچھا لا جا رہا ہے ،ایف آئی اے کچھ اہم کیسز پر کام کر رہی ہے اس لیے ادارے کا میڈ یا ٹرائل کیا جا رہا ہے ،ڈاکٹر عاصم سے میرا کوئی ذاتی تعلق نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم کسی کے ذاتی نوکر نہیں بلکہ قانون کے نوکر ہیں ،جو لوگ ایف آئی اے کے خلاف باتیں کر رہے ہیں ،ہمارے پاس ان کے کئی علاج ہیں جو مناسب ہو گا کریں گے ۔
کراچی میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد حیات نے کہا کہ ایف آئی اے جن اہم کیسز پر کام کر رہا ہے انہیں آخر تک لے کر جائیں گے اور ان کیسز میں مزید گرفتاریاں بھی ہو نگی ۔انہوں نے کہا کہ میرا نہ تو کوئی کارو بار ہے اور نہ ہی کوئی شوگر مل ،ہو سکتا ہے کہ ہمارے ایکشن سے کوئی ناراض ہو ،اس لیے ادارے پر کیچڑ اچھا لا جارہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے کہا کہ شاہد حیات کے خلاف ریفرنس فائل ہو نا ہے ،میرے خلاف نیب ،ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کی کوئی انکوائری نہیں چل رہی ۔