سندھ

پاراچنار میں مرنے والے بھی اور مارنے والے بھی کلمہ گو تھے، داعش یہود و نصاریٰ کی تنظیم ہے، خورشید شاہ

سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اسلامی ریاستیں جل رہی ہیں اور ہمارے حکمران بین بجا رہے ہیں، جبکہ عالم اسلام کے لیڈر تماشا دیکھ رہے ہیں اور ہم تماشا بن رہے ہیں۔ سکھر میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ اسلامی ریاستیں جل رہی ہیں اور ہمارے حکمران بین بجا رہے ہیں، عالم اسلام کے لیڈر تماشا دیکھ رہے ہیں اور ہم تماشا بن رہے ہیں، نواز شریف کو دیکھنا چاہیئے کہ 20 کروڑ عوام کے دل دکھے ہوئے ہیں، مگر ہمارے حکمرانوں میں سچ اور حق کہنے کی جرأت ختم ہوگئی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ 35 اسلامی ملکوں کا تو فوجی اتحاد بن گیا مگر دیگر اسلامی ممالک کا کیا ہوگا، ذوالفقار بھٹو نے ہمیں ایٹمی قوت اس لئے نہیں بنایا کہ امریکہ اور دہشت گردوں کے آگے جھک جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار میں مرنے والے بھی اور مارنے والے بھی کلمہ گو تھے، جبکہ داعش یہود و نصاریٰ کی تنظیم ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close