لاہور: تحریک عدم اعتماد کیلئے ٹائم فریم نہیں دے سکتے ، نمبر گیم پر دن رات کام ہورہا ہے
میڈیا مالکان اور مدیران سے اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملکی اقتصادی حالات بہت خراب ہیں، نمبر گیم پر دن رات کام ہورہا ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ کیخلاف عدالت اور ایوان میں بھرپور مخالفت کرینگے، پیکا ایکٹ کیخلاف قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن کی ہدایت کردی۔