سندھ

سندھ گورنمنٹ کا فنڈ استعمال کرنے والے عمران خان سے حساب لینے نکلے ہیں

لاڑکانہ : تھر میں بچے پینے کے پانی کے لیے تڑپ رہے ہیں ، آپ حساب مانگ رہے ہیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لاڑکانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ   5 سال بعد حساب دیں گے، آپ 3 سال کا حساب مانگ رہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سندھ گورنمنٹ کا فنڈ استعمال کرنے والے عمران خان سے حساب لینے نکلے ہیں، پنجاب کی طرف جانے والے سندھ کا آئینہ تو دکھائیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ترازو میں تول کر 15 سال کا حساب دیں۔ پنجاب کی طرف جانے والے سندھ کا آئینہ تو دکھائیں۔ تھر میں بچے پینے کے پانی کے لیے تڑپ رہے ہیں۔ صحت تعلیم کی فراہمی میں سندھ حکومت کیوں رکاوٹ بن رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم آئین کی بات کرتے ہیں تصادم کی نہیں، ہم نواب شاہ براستہ ٹنڈو مستی جائیں گے۔ ہر کسی کا سیاسی حق ہے، ہم آپ کے مہمان ہیں۔ پنجاب میں بھی آپ کو گزرنا ہے اس بات کا خیال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کا نوجوان تبدیلی کا فیصلہ کرچکا۔ عوام متبادل قیادت چاہتے ہیں، سال 2023میں سندھ کے عوام فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندہ کے حقوق کی بات کرنے سے پیپلز پارٹی کیوں ناراض ہے کیا ان کی وفاقی سوچ نہیں؟

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے جلسے کی ہمارے آنے سے پہلے خالی کرسیاں دکھانے والے سوچیں۔ سچ کو چھپانا نہیں چاہیے۔

سندھ کی حکومت کو ان کی توقع سے زیادہ پیسہ دیا، وہ کہاں گیا؟ بلدیاتی سیٹ اپ کس نے بنایا، جس پر تضاد ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close