سندھ

پی ایس 114 کراچی کے ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی کیلئے ایک ٹیسٹ کیس ہے، بلاول بھٹو

کراچی: یپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی آئندہ عام انتخابات میں عظیم الشان کامیابی سے ہمکنار ہوگی، جو کہ ان لوگوں کیلئے باعثِ تعجب ہوگا، جو آئے روز پارٹی کیلئے قیامت کی پیش گوئیاں کرتے رہے ہیں، جبکہ مخالفین کی شکست نوشتہ دیوار ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ایگزیکیٹو، کراچی ایگزیکیٹو اور کراچی ڈویژن کے 6 اضلاع کے عہدیداران کے بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مخالفین کو ایک سرپرائز کراچی سے بھی ملے گا، جہاں عوام نے کلیدی حصہ پیپلز پارٹی کیلئے مختص کر دیا ہے اور 2018ء کے عام انتخابات کراچی کی سیاست کیلئے سنگ میل ثابت ہونگے۔

اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ورکرز پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام توجہ آئندہ عام انتخابات پر مرکوز رکھیں اور پوری پارٹی ایک مشترکہ حکمت عملی کے تحت سرگرمِ عمل ہوں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن پارٹی کیلئے ایک ٹیسٹ کیس ہے، جہاں پارٹی نے اپنا ایک مضبوط امیدوار میدان میں اتارا ہے اور پی پی پی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سعید غنی کا حلقے میں بہت اچھا اثرورسوخ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close