سندھ

ملتان کے شہریوں نے بلاول اور پیپلزپارٹی کو مسترد کردیا

تلہار: بلاول بھٹو سندھ سے پیڈ ورکرز کو ساتھ لے کر چلے ہیں، ملتان کے شہریوں نے بلاول اور پیپلزپارٹی کو مسترد کردیا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا سندھ حقوق مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم کل بدین میں جلسہ کررہے تھے اور بلاول ملتان میں، پیپلزپارٹی نے ملتان کے جناح ٹاؤن میں اہتمام کیا تھا، گیلانی صاحب کے صاحبزادے گئے تو لوگ نہیں تھے، انہوں نے پروگرام تبدیل کیا بائی پاس چوک بلاک کرکے پروگرام کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سندھ سے پیڈ ورکرز کو ساتھ لے کر چلے ہیں، ملتان کے شہریوں نے بلاول اور پیپلزپارٹی کو مسترد کردیا ہے، لوگ بتاتے ہیں کہ سیاسی نبض کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوہلی برادری نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے، آج کوہلی برادری کی خواتین سڑک پر احتجاج کررہی ہیں، یہ خواتین احتجاج کررہی ہیں کہ پیپلزپارٹی والے زمینوں پر قبضے کرارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close